ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں متاثرین کی تعدادمیں گراوٹ ایک ہی دن کوروناسے 36475افرادڈسچارج

کرناٹک میں متاثرین کی تعدادمیں گراوٹ ایک ہی دن کوروناسے 36475افرادڈسچارج

Mon, 17 May 2021 11:29:32    S.O. News Service

بنگلورو،17؍مئی (ایس او نیوز)کرناٹک کے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ ریاست میں کوروناسے متاثرہونے والوں کے مقابلے کووِڈاسپتالوں سے ڈسچارج ہونے کی تعدادزیادہ ہوگئی ہے۔

پچھلے 24گھنٹوں کے دوران ریاست میں کوروناسے متاثرہونے والوں کی تعداد31,531ہے جبکہ کوروناسے صحت یا ب ہوکراسپتالوں سے ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد36,475ہے۔ریاست میں کووِڈ سے 403افرادکی اموات واقع ہوئی ہیں۔اب تک ریاست میں کوروناسے 21,837افرادہلاک ہوئے ہیں۔ریاست میں جملہ فعال معاملات کی تعداد6,00,147ہے۔ ایک ہی دن 36,475افرادڈسچارج ہوئے ہیں۔اب تک 15,81,457کووِڈمریض اسپتالو ں سے صحت یاب ہوکرڈسچارج ہوئے ہیں۔جملہ متاثرین کی تعداد22,03,462ہے۔ راجدھانی بنگلورومیں  143کورونامتاثرین فوت ہوئے ہیں جبکہ 8,344افرادکوروناسے متاثرہوئے ہیں۔بنگلورومیں جملہ فعال کیسوں کی تعداد3,61,380ہے۔ ایک ہی دن بنگلورومیں 13,612کوروناسے صحت یاب ہوکراسپتالوں سے ڈسچارج ہوئے ہیں۔

ریاست کے دیگراضلاع کی تفصیل اس طرح ہے۔بلاری میں 26، بنگلوردیہی ضلع میں 17، ہاسن میں 18، ہاویری میں 11، کلبرگی میں 10، کوپل میں 11، منڈیامیں 15، شیموگہ میں 14، ٹمکورمیں 11، اترکنڑامیں 24سمیت ریاست بھرمیں403افرادکوروناعلاج کے دوران فوت ہوئے ہیں۔


Share: